Search
Sections
< All Topics
Print

01. Oulaad kay mutaliq baap ki zemedariyaan.

Aulaad kay haqooq”

Aulaad kay mutaliq baap ki zimmedaariyan aulaad ki tarbiyat mein baap ki sab se ehem zimmedaari hai, is liye keh baap hi se fitratan aulaad darti aur lehaaz karti hai, aap (علیہ الصلوۃ والسلام) ne is ki taraf ishara kartay hue farmaaya:

 

:”کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَعِیَّتِہ وَالْأَ مِیْرُ رَاعٍ وَمَسْئُوْلٌ عَلٰی رَعَیَّتِہ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلٰی أَھْلِ بَیْتِہِ وَالْمَرْأَۃُ رَاعِیَۃٌ عَلٰی بَیْتِ زَوْجِہَا وَوَلَدِہِ،فَکُلُّکُم رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَعَیَّتِہِ”(متفق عليه /عن ابن عمر رضى الله عنھما )

 

Tarjuma:

“Tum mein se har aik zimmedaar hai aur apni zimmedaari kay mutaliq poocha jaaye ga, Ameer apni raiyat ka, mard apnay ahal-o-ayal ka aur aurat apnay shohar kay ghar aur bachon ki zimmedaar hai, is tarhan tum mein se har shakhs zimmedaar hai aur apni zimmedaari kay mutaliq poocha jaaye ga.”

 

Is se maloom hua keh aulaad ki deeni tarbiyat baap ki zimmedaari hai aur is talluq se woh Allah kay paas jawab dah hai.

 

عن أبی موسی الأشعری رضی اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال :”مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلَ مِنْ أَدْبٍ حَسَنٍ ” (ترمذی)

Hazrat Abu Moosa Ash’ari (رضی اللہ عنہ) se marwi hai, Rasool Ullah (ﷺ) ne irshad farmaaya: “Kisi baap ne apnay betay ko achay adab se ziyada koi behtareen atiyah nahi diya.”

 

عن إبن عباس رضی اللّٰہ عنہما عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ :”
أكرموا أولادكم وأحسنوا أدبهم, , ( إبن ماجة )

 

Hazrat Abdullah Bin Abbas ( رضی اللہ عنہما) kehtay hain, Rasool Ullah (ﷺ) ne irshad farmaaya: “Tum apni aulaad ki izzat karo aur unki achi tarbiyat karo”.

 

عن علی رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہُ قَالَ:” عَلِّمُوْا أَوْلَادَکُمْ وَأَہْلِیْکُمْ الْخَیْرَ وَأَدِّبُوْہُمْ ” (اجرجه عبد الرزاق فی مسندہ )

 

Hazrat Ali (رضی اللہ عنہ) ne farmaaya:

“Apnay ahal-o-ayal ko bhalai ki taleem do, aur inhen adab sikhlao”.

عن إبن عباس رضی اللّٰہ عنہما عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:” مِنْ حَقِّ الْوَلْدِ عَلَی الْوَالِدِ أَنْ یُحْسِنَ أَدْبَہُ وَیُحْسِنَ اسْمَہُ”۔( أخرجہ البیہقی)

 

Hazrat Abdullah Bin Abbas ( رضی اللہ عنہما) kehtay hain, Rasool Ullah (ﷺ) ne irshad farmaaya: “Betay ka baap par haq hai keh is ka naam acha rakhay aur usay behtareen adab sikhaaye”

 

عن أنس رضی اللّٰہ عنہ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:”أَلْغُلَامُ یُعَقُّ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعَ، وَیُسَمَّی، وَیُمَاطُ عَنْہُ الْأَذٰی، فَإِذَا بَلَغَ سِتَّ سِنِیْنَ أُدِّبَ، وَإِذَا بَلَغَ تِسْعَ سِنِیْنَ عُزِلَ عَنِ الْفِرَاشِ، فَإِذَا بَلَغَ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ضُرِبَ عَلَی الصَّلَاۃَ وَالصَّوْمِ، فَإِذَا بَلَغَ سِتَّۃَ عَشْرَۃَ سَنَۃً زَوَّجَہُ أَبُوْہُ، ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِہِ، وَقَالَ قَدْ أَدَّبْتُکَ وَعَلَّمْتُکَ وَأَنْکَحْتُکَ وَأَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَتِکَ فِی الدُّنْیَا وَعَذَابِکَ فِی الْآخِرَۃِ ” إبن حبّان۔

 

Tarjumah:

“Hazrat Anas kehtay hain, Rasool Ullah (ﷺ) ne irshad farmaaya: “Bachay ka satwen din aqiqah kiya jaaye, is ka naam rakha jaaye, is kay baal mond diye jaaein, jab woh chy saal ka ho jaaye to usay adab sikhaya jaaye, jab no saal ka ho jaaye to Is ka bistar allag kar diya jaaye, jab terah saal ka ho jaaye to namaz nah parhnay par mara jaaye, jab woh solah saal ka ho jaaye to baap is ki shadi kar day, phir is ka haath pakar kar kahay:”

“Main ne teri tarbiyat ki aur tujhe taleem di, aur teri shadi kar di, aur ab mein teri duniawi azmaish aur aakharwi azaab se Allah ki hifazat talabb karta hon

Hazrat umar Bin Al Khitaab (رضی اللہ عنہ) kay paas aik shakhs apnay bachay ki nafarmani ki shikayat lay kar aaya, aap ne is kay larkay ko bulaya aur usay apnay baap ki nafarmani aur is kay haqooq se laa parwahi par daant pilayi, larkay ne aap se poocha:

Aey Ameer-ul-momineen!

kya betay ka baap par bhi koi haq hai ya nahi? aap ne farmaaya:

“kyun nahi?”

Is ne kaha:

“Agar hai to aap bataien?”

 

” أَنْ یَنْتَقِیَ أُمَّہُ، وَیُحْسِنَ اسْمَہُ، وَیُعَلِّمَہُ الْقُرْآنَ,,

 

“Is kay liye aik pakeeza maa ka intikhab karay, is ka naam acha rakhay aur usay Quran-e-Majeed sikhaaye”.

Larkay ne kaha:

“Ameer-ul-momineen!

meray baap ne un tenu haqooq mein se aik bhi adaa nahi kya, meri maa aik majoosi ki sodani londi thi, aur unhon ne mera naam Joal ( gobar mein rehnay wala kala keera ) rakha, aur mujhe Quran-e-Majeed ka aik harf bhi nahi sikhaya”

 

Hazrat Umar (رضی اللہ عنہ) yeh sun kar baap ki taraf mutwajjah hue aur farmaaya:

 

: “جِئْتَ إِلَيَّ تَشْکُوْ عُقُوْقَ ابْنِکَ، وَقَدْ عَقَقْتَہُ قَبْلَ أَنْ یَعُقَّکَ وَأَسَأْتَ إِلَیْہِ قَبْلَ أَنْ یُّسِيْئَ إِلَیْکَ “

 

Tarjuma:

 

“Tum apnay larkay ki nafarmani aur is kay burray sulooq ki shikayat lay kar aaye ho, jab keh tum ne is kay haqooq kay baray mein (Rab ki nafarmani ki aur is se pehlay keh woh tumahray sath bura maamla karta tum ne khud is kay sath bura salook Kya.

 

REFERENCE:
Book: Aulaad ki islami Tarbiyat
Taaleef: “Muhammad Anwar Muhammad Qasim Al Salfi”

اولاد کے متعلق باپ کی ذمّہ داریاں

 

اولاد کی تربیت میں باپ کی سب سے اہم ذمّہ داری ہے، اس لئے کہ باپ سے فطرۃً اولاد ڈرتی اور لحاظ کرتی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا :”کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَعِیَّتِہ وَالْأَ مِیْرُ رَاعٍ وَمَسْئُوْلٌ عَلٰی رَعَیَّتِہ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلٰی أَھْلِ بَیْتِہِ وَالْمَرْأَۃُ رَاعِیَۃٌ عَلٰی بَیْتِ زَوْجِہَا وَوَلَدِہِ،فَکُلُّکُم رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُوْلٌ عَنْ رَعَیَّتِہِ”(مسلم:4828)

 

تر جمہ : تم میں سے ہر ایک ذمّہ دار ہے اور اپنی ذمّہ داری کے متعلق پوچھا جائے گا، امیر اپنی رعیت کا، مرد اپنے اہل وعیال کا اور عورت اپنے شوہر کے گھر اور بچوں کی ذمّہ دار ہے، اس طرح تم میں سے ہر شخص ذمّہ دار ہے اور اپنی ذمّہ داری کے متعلق پوچھا جائے گا۔

اس سے معلوم ہوا کہ اولاد کی دینی وایمانی تربیت باپ کی ذمّہ داری ہے اور اس تعلق سے وہ اللہ کے پاس جواب دہ ہے۔

 

عن أبی موسی الأشعری رضی اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال :”مَا نَحَلَ وَالِدٌ وَلَدًا مِنْ نَحْلٍ أَفْضَلَ مِنْ أَدْبٍ حَسَنٍ “ (ترمذی1952: )

 

ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :”کسی باپ نے اپنے بیٹے کو اچھے ادب سے زیادہ کوئی بہترین عطیہ نہیں دیا “۔

 

عن إبن عباس رضی اللّٰہ عنہما عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ :” أَکْرِمُوْا أَوْلَادَکُمْ وَأَحْسِنُوْا أَدْبَہُمْ “ (إبن ماجہ 3671:)

 

عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اپنی اولاد کی قدر کرو اور انکی اچھی تربیت کرو”۔

 

عن علی رضی اللّٰہ عنہ أَنَّہُ قَالَ:” عَلِّمُوْا أَوْلَادَکُمْ وَأَہْلِیْکُمْ الْخَیْرَ وَأَدِّبُوْہُمْ “ (مسند عبد الرزاق )

 

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا :” اپنے اہل وعیال کو بھلائی کی تعلیم دو، اور انہیں ادب سکھلاؤ۔”

 

عن إبن عباس رضی اللّٰہ عنہما عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:” مِنْ حَقِّ الْوَلْدِ عَلَی الْوَالِدِ أَنْ یُحْسِنَ أَدْبَہُ وَیُحْسِنَ اسْمَہُ”۔( أخرجہ البیہقی)

 

عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما کہتے ہیں، رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :”بیٹے کا باپ پر یہ حق ہے کہ اس کا نام اچھا رکھے اور اسے بہترین ادب سکھائے “

 

عن أنس رضی اللّٰہ عنہ عن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أَنَّہُ قَالَ:”أَلْغُلَامُ یُعَقُّ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعَ، وَیُسَمَّی، وَیُمَاطُ عَنْہُ الْأَذٰی، فَإِذَا بَلَغَ سِتَّ سِنِیْنَ أُدِّبَ، وَإِذَا بَلَغَ تِسْعَ سِنِیْنَ عُزِلَ عَنِ الْفِرَاشِ، فَإِذَا بَلَغَ ثَلَاثَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ضُرِبَ عَلَی الصَّلَاۃَ وَالصَّوْمِ، فَإِذَا بَلَغَ سِتَّۃَ عَشْرَۃَ سَنَۃً زَوَّجَہُ أَبُوْہُ، ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِہِ، وَقَالَ قَدْ أَدَّبْتُکَ وَعَلَّمْتُکَ وَأَنْکَحْتُکَ وَأَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَتِکَ فِی الدُّنْیَا وَعَذَابِکَ فِی الْآخِرَۃِ ” إبن حبّان۔

 

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : “بچے کا ساتویں دن عقیقہ کیا جائے، اس کا نام رکھا جائے، اس کے بال مونڈ دئے جائیں، جب وہ چھ سال کا ہوجائے تو اسے ادب سکھایا جائے، جب نو سال کا ہوجائے تو اس کا بستر الگ کردیا جائے، جب تیرہ سال کا ہوجائے تو نماز نہ پڑھنے پر مارا جائے، جب وہ سولہ سال کا ہوجائے تو باپ اس کی شادی کردے، پھر اس کا ہاتھ پکڑ کر کہے :میں نے تیری تربیت کی، تجھے تعلیم دی، تیری شادی کردی، اور اب میں تیری دنیوی آزمائش اوراخروی عذاب سے اﷲ کی حفاظت طلب کرتا ہوں۔

عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک شخص اپنے بچے کی نافرمانی کی شکایت لے کر آیا آپ نے اس کے لڑکے کو بلایا اور اسے اپنے باپ کی نافرمانی اور اس کے حقوق سے لاپرواہی پر ڈانٹ پلائی، لڑکے نے پوچھا : امیر المؤمنین ! کیا بیٹے کا باپ پربھی کوئی حق ہے یا نہیں ؟ آپ نے فرمایا : کیوں نہیں ؟ اس نے کہا : اگر ہے تو آپ بتائیں ؟ آپ نے فرمایا ” أَنْ یَنْتَقِیَ أُمَّہُ، وَیُحْسِنَ اسْمَہُ، وَیُعَلِّمَہُ الْقُرْآنَ “ اس کے لئے ایک پاکیزہ ماں کا انتخاب کرے، اس کا نام اچھا رکھے اور اسے قرآن مجید سکھائے۔ لڑکے نے کہا : امیر المؤمنین ! میرے باپ نے ان تینوں حقوق میں سے ایک بھی ادا نہیں کیا، میری ماں ایک مجوسی کی سوڈانی لونڈی تھی، اور انہوں نے میرا نام جُعل( گوبر میں رہنے والا کالا کیڑا ) رکھا، اور مجھے قرآن مجید کا ایک حرف بھی نہیں سکھایا،، حضرت عمررضی اللہ ع نہ یہ سن کر باپ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : “جِئْتَ إِلَيَّ تَشْکُوْ عُقُوْقَ ابْنِکَ، وَقَدْ عَقَقْتَہُ قَبْلَ أَنْ یَعُقَّکَ وَأَسَأْتَ إِلَیْہِ قَبْلَ أَنْ یُّسِيْئَ إِلَیْکَ “ تم اپنے لڑکے کی نافرمانی اور اسکے بُرے سلوک کی شکایت لے کر آئے ہو، جب کہ تم نے اسکے حقوق کے بارے میں( رب کی )نافرمانی کی اور اس سے پہلے کہ وہ تمہارے ساتھ برا معاملہ کرتا تم نے خود اسکے ساتھ برا سلوک کیا۔

( تربیۃ الأولاد فی الإسلام : 137)

 

 

حواله جات : 

كتاب :  “اولاد كى اسلامى تربيت”
محمد انور محمدقاسم السّلفی

 

 

Table of Contents