Search
Sections
< All Topics
Print

19. JAHANNUMI MUSALMAAN KA FIDYA [Ransom from the Fire for Muslims]

(۱۹) جہنمی مسلمان کا فدیہ 

 

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

 

(( إِنَّ ہٰذِہِ الْأُمَّۃَ أُمَّۃٌ مَرْحُوْمَۃٌ عَذَابُہَا بِأَیْدِیْہَا،فَإِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ دُفِعَ إِلٰی کُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ فَیُقَالُ:ہٰذَا فِدَاؤُکَ مِنَ النَّارِ)) 

 

’’ بے شک یہ امت ایسی امت ہے جس پر رحم کیا گیا ہے اوراس کا عذاب ( دنیا میں ) خود اسی کے ہاتھوں میں ہے ۔ ( یعنی اس امت کے بعض لوگوں کو بعض لوگوں کے ذریعے عذاب دیا جائے گا ۔ ) پھر جب قیامت کا دن آئے گا توہر مسلمان کو ایک مشرک آدمی دیا جائے گا اور اسے کہا جائے گا : یہ ہے جہنم سے تمھارا فدیہ ۔‘‘

سنن ابن ماجہ : 4292۔ صحیح الجامع:2261

 

اور حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

 

(( یَجِیْئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ نَاسٌ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ بِذُنُوْبٍ أَمْثَالَ الْجِبَالِ،فَیَغْفِرُہَا اللّٰہُ لَہُمْ ، وَیَضَعُہَا عَلَی الْیَہُوْدِ وَالنَّصَارٰی))

 

’’ قیامت کے روز مسلمانوں میں سے کچھ لوگ ایسے آئیں گے جن پر پہاڑوں کی طرح گناہ ہوں گے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ انھیں معاف فرما دے گا اور ان کے گناہ یہود یوں اور نصرانیوں پر ڈال دے گا ۔‘‘

صحیح مسلم :2767

 

ریفرنس:
کتاب:”زادالخطیب” جلد:دوم
ڈاکٹر محمد اسحاق زاہد

 

 

Table of Contents