Search
Sections
< All Topics
Print

01. Shaadi Insaan ki fitri Zarurat.

*SHADI INSAN KI FITRI ZAROORAT*

 

Har insan baloogat ko pohnchay kay baad is baat ki shadeed khwahish rakhta hai keh us ka koi humsafar, raazdan aur khalwat o jalwat ka sathi ho, aur is kay liye woh aik joray ka mohtaj rehta hai taakeh woh is se jismani aur rohani sakoon hasil kar sakay aur yeh insani fitrat hai jisay kabhi nazar andaaz nahi kiya jaa sakta.

Allah Ta’alaa ka irshad hai:

 

( “فِطْرَۃَ اللّٰہِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْھَا لَا تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰہِ ج ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ “) (الروم 30:)

 

“Yeh Allah ki woh fitrat ai jis par us ne logon ko paidah kiya, Allah ki khalqat mein koi tabdeeli nahi, yehi darust deen hai, lekin aksar log jantay nahi hein

 

Lekin jo mu’ashrah Allah Ta’alaa kay muqarar kardah in asool fitrat se inharaf karnay ki koshish karay ga, naa sirf khud ko halaakat mein dalay ga balkeh saray insani mu’ashray kay liye aik naasoor ban jaaye ga, khasoosan aise log jo zuhid aur taqwa ki numaish kartay hain inhon ne har zamanay mein is fitrat se munh mornay ki koshish ki, khud Rasool Ullah (ﷺ) kay mubarak ‘ehdd mein Kuch logon ne yeh koshish ki keh woh Allah Ta’alaa kay muqarar kardah in asool se faraar hasil karein Lekin aap (ﷺ) ne un kay sath sakhti ka bartao kiya aur yeh waziha farma dia keh jo shakhs meri sunat ko thukra kar apnay waza kardah asool ki pabandi karay ga us ka mujhse koi ta’aluq nahi.

عن أنس رضی اللّٰہ عنہ أنہ قال : ” جَائَ ثَلَاثَۃُ رَھْطٍ إِلٰی بُیُوْتِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَسْأَلُوْنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ، فَلَمَّا اُخْبِرُوْا کَأَنَّھُمْ تَقَالُّوْھَا، فَقَالُوْا : ’’ أَیْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَدْ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ وَمَا تَأَخَّرَ”قاَلَ أَحَدُھُمْ :أَمَّا أَ نَا فَإِنِّیْ أُصَلِّی اللَّیْلَ أَبَدًا، وَقَالَ آخَرُ : أَنَا أَصُوْمُ الدَّھْرَ وَلَا أُفْطِرُ، وَقَالَ آخَرُ : أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَآئَ فَلَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا” فَجَآئَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ :
’’ اَنْتُمُ الَّذِیْنَ قُلْتُمْ کَذَا وَکَذَا ؟ أَمَّا وَاللّٰہِ إِنِّیْ لَأَخْشَاکُمُ لِلّٰہِ وَأَتْقَاکُمْ لَہُ، لٰکِنِّیْ أَصُوْمُ وَأُفْطِرُ، وَأُصَلِّیْ وَأَرْقُدُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَآئَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّی”۔ (متفق علیہ)

 

Hazrat Anas (رضي الله عنه) farmatay hein keh:

“Teen aadmi Rasool Akram( ﷺ) ki biviyon kay pas aap (ﷺ) ki ibadat ka haal dariyaftt karnay kay liye aaye, jab aap ki ibadat ki unhein khabar di gai to goyaa unhon ne is ko bhot thora tasawur kiya, phir unhon ne apas mein kaha:

“Humara Rasool Ullah (ﷺ) se kya muqabala, Allah Ta’alaa ne to aap kay aglay pichlay saray gunah bakhsh diye, phir un mein se aik ne kaha:”

“Main humeshah sari raat namaz parhungaa, doosray ne kaha:

“Main zindagi bhar roza rakhungaa kabhi roza nahi chorun gaa”

teesray ne kaha:

“Main aurton se alag rahun gaa aur kabhi shadi nahi karungaa,, phir aap (ﷺ) tashreef laaye aur un se farmaaya:,,

“kya tum logon ne hi yeh baatein ki hein? Allah ki qasam! Main, tum sab se ziyadah Allah Ta’alaa se darnay wala aur us ka taqwa rakhnay wala hun, lekin main roza rakhta bhi hun aur chortaa bhi hun, raat mein namaz bhi parhta hun aur sota bhi hun aur aurton se shadi biyah bhi karta hun, yaad rakho! jo meri sunat aur tareeqay se munh moray woh mera nahi hai”.

 

REFERENCE:
Book: Aulaad ki islami Tarbiyat
Taaleef: “Muhammad Anwar Muhammad Qasim Al Salfi”
Aulad Ki Tarbiyat Complete Lecture) By Shaikh Sanaullah Madani

شادی انسان کی فطری ضرورت

 

ہر انسان بلوغت کو پہنچنے کے بعد اس بات کی شدید خواہش رکھتا ہے کہ اس کا کوئی ہم سفر، رازدان اور خلوت وجلوت کا ساتھی ہو،اور اس کے لئے وہ ایک جوڑے کا محتاج رہتا ہے تاکہ وہ اس سے جسمانی اور روحانی سکون حاصل کرسکے اور یہ انسانی فطرت ہے جسے کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

 

﴿ فِطْرَۃَ اللّٰہِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْھَا لَا تَبْدِیْلَ لِخَلْقِ اللّٰہِ ج ذٰلِکَ الدِّیْنُ الْقَیِّمُ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لاَ یَعْلَمُوْنَ ﴾ ( الروم :30)

 

تر جمہ : یہ اللہ کی وہ فطرت ہے جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا، اللہ کی خلقت میں کوئی تبدیلی نہیں، یہی درست دین ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

 

لیکن جو معاشرہ اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ ان اصولِ فطرت سے انحراف کرنے کی کوشش کرے گا، نہ صرف خود کو ہلاکت میں ڈالے گا بلکہ سارے انسانی معاشرے کے لئے ایک ناسور بن جائے گا، خصوصا ایسے لوگ جو زُہد اور تقوی کی نمائش کرتے ہیں انہوں نے ہر زمانے میں اس فطرت سے منہ موڑنے کی کوشش کی، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عہد میں کچھ لوگوں نے یہ کوشش کی کہ وہ اللہ تعالی کے مقرر کردہ ان اصول سے فرار حاصل کریں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سختی کا برتاؤ کیا اور یہ واضح فرمادیا کہ جو شخص میری سنّت کو ٹھکرا کر اپنے وضع کردہ اصول کی پابندی کرے گا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

 

عن أنس رضی اللّٰہ عنہ أنہ قال : ” جَائَ ثَلَاثَۃُ رَھْطٍ إِلٰی بُیُوْتِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَسْأَلُوْنَ عَنْ عِبَادَتِہٖ، فَلَمَّا اُخْبِرُوْا کَأَنَّھُمْ تَقَالُّوْھَا، فَقَالُوْا : ’’ أَیْنَ نَحْنُ مِنَ النَّبِیِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَدْ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ وَمَا تَأَخَّرَ”قاَلَ أَحَدُھُمْ :أَمَّا أَ نَا فَإِنِّیْ أُصَلِّی اللَّیْلَ أَبَدًا، وَقَالَ آخَرُ : أَنَا أَصُوْمُ الدَّھْرَ وَلَا أُفْطِرُ، وَقَالَ آخَرُ : أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَآئَ فَلَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا” فَجَآئَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فَقَالَ :
’’ اَنْتُمُ الَّذِیْنَ قُلْتُمْ کَذَا وَکَذَا ؟ أَمَّا وَاللّٰہِ إِنِّیْ لَأَخْشَاکُمُ لِلّٰہِ وَأَتْقَاکُمْ لَہُ، لٰکِنِّیْ أَصُوْمُ وَأُفْطِرُ، وَأُصَلِّیْ وَأَرْقُدُ، وَأَتَزَوَّجُ النِّسَآئَ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِیْ فَلَیْسَ مِنِّی”۔
( بخاری :5063 مسلم :1401 )

 

تر جمہ : انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ” تین آدمی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے پاس آپکی عبادت کا حال دریافت کرنے کے لئے آئے، جب آپ کی عبادت کی انہیں خبر دی گئی تو گویا انہوں نے اس کو بہت تھوڑا تصور کیا، پھر انہوں نے آپس میں کہا :” ہمارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا مقابلہ، اللہ تعالیٰ نے تو آپ کے اگلے پچھلے سارے گناہ بخش دئے۔ پھر ان میں سے ایک نے کہا : ’’ میں ہمیشہ ساری رات نماز پڑھوں گا ” دوسرے نے کہا:” میں زندگی بھرروزہ رکھوں گا کبھی روزہ نہیں چھوڑوں گا ” تیسرے نے کہا :”میں عورتوں سے الگ رہوں گا اور کبھی شادی نہیں کروں گا” پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان سے فرمایا :”کیا تم لوگوں نے ہی یہ باتیں کی ہیں ؟ اللہ کی قسم ! میں، تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اس کا تقویٰ رکھنے والا ہوں، لیکن میں روزہ رکھتا بھی ہوں اور چھوڑتابھی ہوں، رات میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوںاور عورتوں سے شادی بیاہ بھی کرتا ہوں، یاد رکھو! جو میری سنّت سے منہ موڑے وہ میرا نہیں ہے”۔

 

 

حواله جات : 

كتاب :  “اولاد كى اسلامى تربيت”
محمد انور محمدقاسم السّلفی

 

 

Table of Contents