Search
Sections
< All Topics
Print

07. Beti ke liye Maa ki nasiyat.

بیٹی کے لئے ماں کی نصیحت

 

حضرت أسماء بنت خارجہ فزارین رحمہ اللہ نے رخصتی کے وقت اپنی بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :

 

بیٹی ! تو ایک گھونلے میں تھی، اب یہاں سے نکل کر ایک ایسی جگہ جارہی ہے جسے تو خوب نہیں پہچانتی، ایک ایسے ساتھی کے پاس جارہی ہے جس سے مانوس نہیں۔

تو اس کے لئے زمین بن جا وہ تیرے لئے آسمان ہوگا۔

اس کے لئے بچھونا بن جا وہ تیرے لئے باعث تقویت ستون ہوگا۔

اس کے لئے کنیز بن جا وہ تیرا غلام ہوگا۔

اس کے کسی معاملے میں چمٹ نہ جانا کہ وہ تجھے پرے ہٹادے۔

اس سے دور نہ ہو ورنہ وہ تجھے بھلا دے گا۔

اگر وہ تجھ سے قریب ہو تو، تو اس سے مزید قریب ہوجا اور اگر وہ تجھ سے ہٹے تو، تو اس سے دور ہوجا۔

اس کے ناک، کان اور آنکھ کی حفاظت کر کہ وہ تجھ سے صرف تیری خوشبو سونگھے، وہ تجھ سے صرف اچھی بات ہی سنے اور صرف اچھا کام ہی دیکھے۔

 

(مکاشفۃ القلوب)

 

حواله جات : 

كتاب :  “اولاد كى اسلامى تربيت”
محمد انور محمدقاسم السّلفی

 

 

Table of Contents