Search
Sections
< All Topics
Print

41. KIYA GHAIR MUSLIMON KO KAAFIR KEHNA GALI HAI ? [Why do Muslims abuse non-Muslims by calling them Kaafirs?]

کیاغیرمسلموں کوکافرکہنا گالی ہے ؟

 

 

”کافر“اسے کہتے ہیں جوجھٹلاتا یا انکار کرتاہے ۔ ”کافر“ کالفظ ”کفر“سے نکلاہے جس کے معنی ہیں : جھٹلانا یا چھپانا۔ا سلامی اصطلاح میں ” کافر“ کامطلب ہے جو اسلام کی تعلیمات اور اس کی سچائی کوجھٹلاتا یاچھپاتا ہے۔ اور جوشخص اسلام کا انکار کرتاہے اس کوغیر مسلم (Non-Muslim) کہتے ہیں ۔

 

”کافر“کی اصطلاح گالی نہیں

 

اگرکوئی غیر مسلم خود کو”غیرمسلم“یا ”کافر“ کہے جانے کو گالی سمجھتاہے،جس کا مطلب ایک ہی ہے، تویہ اس کی اسلام کے بارے میں غلط فہمی کی وجہ سے ہے ۔اسے اسلام اور اسلامی اصطلاحات کو سمجھنے کےصحیح ذرائع تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ”کافر“کہے جانے کوگالی نہیں سمجھنا چاہیے ۔ ”غیرمسلم “یا ”کافر “کے الفاظ گالی نہیں ہیں بلکہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کےمابین محض خط امتیاز کھینچنے والی اصطلاحات ہیں۔اس میں تحقیر کو کوئی پہلو نہیں ہے ۔ فرق وامتیاز قائم کرنے والی ایک معروف اصطلاح کوگالی قراردینا قلت علم کے علاوہ سوء فہم کی دلیل ہے ۔ [1]

 

[1] قرآن نے کسی غیرمسلم کوگالی نہیں دی بلکہ قرآن نے توہرغیرمسلم کو اس کے اصل مذہب کا لحاظ کرتے ہوئے مخاطب کیاہے، جیسے یہود، نصاریٰ ، مجوسی اورصابی ان سب کونبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور سالت تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے ”کافر“کے لفظ سے بھی مخاطب کیاہے، اگر یہ گالی ہوتا تواہل عرب خصوصاً قریش اس پر اعتراض اٹھاتے کہ یہ قرآن ہمیں گالیاں دیتاہے ، ہم کیوں اس کی بات کوتسلیم کریں ۔قرآن میں دوجگہوں پر ایمان والوں کے ساتھ یہودیوں ، نصرانیوں اور صابیوں کاذکر کرکے یہ بتایاہے کہ اللہ کے ہاں صاحب فضیلت وہی ہے جو اس کے احکام بجالائے ورنہ اپنے آپ کومومن کہلانے والابھی اللہ کے ہاں ناپسندیدہ ہوجاتاہے ۔

 

Table of Contents