(D). KIN KIN UMOOR MAIN GHAIR MUSLIMON KI MUSHABIHAT SEY ROKA GAYA HAI [Categories of prohibition]
عمومی بیان کہ کن کن امور میں غیر مسلموں کی مشابہت سے ہمیں روکا گیا ہے
اُن کی چار قسمیں ہیں:
پہلی قسم ہیں: عقیدہ سے متعلق امور :
غیر مسلموں کے ساتھ عقائد میں مشابہت انتہائی خطرناک امر بلکہ کفر و شرک ہے٫ مثلاً نیک لوگوں کو مقدس قرار دینا کسی بھی طرح کی عبادت غیر اللہ کے لئے انجام دینا اللہ کی کسی مخلوق کے بارے میں اللہ کا بیٹا ہونا یا اللہ کا اس کا باپ ہونے کا دعویٰ کرنا جیسا کے نصاریٰ نے مسیح کو اور یہود عزیر کو اللہ کا بیٹا کہا اسی طرح دین میں گروپ بندی کرنا اور اللہ کی نازل کردہ شریعت کے علاوہ فیصلے کرنا نیز اُن سے جو بھی کفریہ و شرکیہ امور متفرع ہوتے ہیں وہ سب عقائد میں داخل ہیں.
دوسری قسم : جشن و تہوار سے متعلق امور :
جشن و تہوار گرچہ زیادہ تر عبادات اور بعض عادات کی قبیل سے ہوتے ہیں اس کے باوجود شریعت میں بہت سے نصوص میں اُنھیں الگ سے بیان کیا گیا ہے اور ان کی اہمیت کے پیش نظر اُن کے بارے میں کفار کی مشابہت سے خصوصی طور پر روکا گیا ہے اور سال میں دو عید محدود کر دیا گیا ہے اس لیے.
لوگوں میں رائج عیدیں مثلاً یوم پیدائش کے جشن قومی تہوار اور با قاعدگی کے ساتھ منائے جانے والے جشن و اجتماع جو سال یا مہینہ کے کسی مخصوص دن یا کسی متعین ہفتہ یا دن میں منعقد کیے جائیں بار بار دہرا ے جائیں اور امت کے افراد اسکی پابندی کرے یہ سب کفار کے ساتھ صریح مشابہت ہے جنکی ممانعت قرآن و حدیث میں وارد ہے .
تیسری قسم: عبادات :
شریعت اسلامیہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عبادات میں کافروں کے ساتھ مشابہت کی ممانعت کی بابت تفصیل کے ساتھ نصوص وارد ہیں اور بہت سے امور کی صراحت بھی کر دی گئی ہے جسمیں ہمیں کافروں کے ساتھ مشابہت سے روکا گیا ہے مثلاً نماز مغرب کو مؤخر کرنا سحری نہ کرنا افطار میں دیر کرنا اور اُن جیسے دیگر امور جنکا انشاء اللہ تفصیلی ذکر آئیگا.
چوتھی قسم: عادات ٫ اخلاق اور طور طریقہ :
مثلاً لباس اس کو ظاہری طریقہ کہا جاتا ہے ظاہری طریقہ سے مراد شکل و صورت ہے مثلاً چال ڈھال اور اخلاق و کردار ان امور میں کفار کے ساتھ مشابہت کی ممانعت بصراحت اجمالا و تفصیلاً وارد ہے مثلا داڑھی چھیلنا سونے کے برتن استعمال کرنا کفار کے مخصوص لباس زیب تن کرنا بے پردگی مرد و زن کا اختلاط مردوں کا عورتوں کی اور عورتوں کا مردوں کی مشابہت اختیار کرنا اور اُن جیسی دیگر عدا ت .