Search
Sections
< All Topics
Print

16. JAHANNUM HAMESHA RAHEGI [Hell is eternal and will never cease to exist]

(۱۶) جہنم ہمیشہ رہے گی

 

ارشاد باری تعالیٰ ہے:﴿ أَلَمْ یَعْلَمُوْا أَنَّہُ مَنْ یُّحَادِدِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ فَأَنَّ لَہُ نَارَ جَہَنَّمَ خَالِدًا فِیْہَا ذٰلِکَ الْخِزْیُ الْعَظِیْمُ﴾ 

 

’’ کیا وہ نہیں جانتے کہ جو اللہ اور رسول کی مخالفت کرے گا اس کیلئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔ وہ بہت بڑی رسوائی ہو گی۔‘‘

التوبۃ9:63

 

اسی طرح فرمایا : ﴿فَادْخُلُوْا أَبْوَابَ جَہَنَّمَ خَالِدِیْنَ فِیْہَا فَلَبِئْسَ مَثْوَی الْمُتَکَبِّرِیْنَ ﴾

 

’’ پس تم جہنم کے دروازوں میں داخل ہو جاؤ جہاں تم ہمیشہ کیلئے رہو گے ۔ اور وہ تکبر کرنے والوں کیلئے بہت برا ٹھکانا ہے ۔‘‘

النحل16:29

 

اور فرمایا:﴿إِنَّہُ مَنْ یَّأْتِ رَبَّہُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَہُ جَہَنَّمَ لاَ یَمُوْتُ فِیْہَا وَلاَ یَحْیٰی﴾ 

 

’’بے شک جو شخص اپنے رب کے سامنے مجرم کی حیثیت سے آئے گا تو اس کا ٹھکانا جہنم ہو گا ۔ اس میں نہ وہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا ۔‘‘

طہ20:74 

 

اسی طرح حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

 

(( إِذَا صَارَ أَہْلُ الْجَنَّۃِ إِلَی الْجَنَّۃِ وَصَارَ أَہْلُ النَّارِ إِلَی النَّارِ،أُتِیَ بِالْمَوْتِ حَتّٰی یُجْعَلَ بَیْنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ ثُمَّ یُذْبَحُ،ثُمَّ یُنَادِیْ مُنَادٍ:یَا أَہْلَ الْجَنَّۃِ!لَا مَوْتَ،وَیَا أَہْلَ النَّارِ!لَا مَوْتَ،فَیَزْدَادُ أَہْلُ الْجَنَّۃِ فَرَحًا إِلٰی فَرَحِہِمْ،وَیَزْدَادُ أَہْلُ النَّارِ حُزْنًا إِلٰی حُزْنِہِمْ))

 

’’ جب جنت والے جنت میں اور جہنم والے جہنم میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا ۔ پھر اسے جنت ودوزخ کے درمیان میں لا کرذبح کردیا جائے گا ۔ پھر ایک منادی اعلان کرے گا : اے اہلِ جنت ! تم پر کبھی موت نہیں آئے گی اور اہلِ جہنم ! تم پر بھی کبھی موت نہیں آئے گی ۔ چنانچہ جنت والوں کی خوشی میں اور جہنم والوں کے غم میں اور اضافہ ہو جائے گا۔‘‘

صحیح البخاری: 6548، صحیح مسلم :2850

 

جہنم میں کفارپر موت نہیں آئے گی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :

 

﴿ إِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِآیَاتِنَا سَوْفَ نُصْلِیْہِمْ نَارًا کُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُہُمْ بَدَّلْنَاہُمْ جُلُوْدًا غَیْرَہَا لِیَذُوْقُوْا الْعَذَابَ﴾

 

’’ جن لوگوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا انھیں ہم یقینا آگ میں ڈال دیں گے ۔ جب ان کی کھالیں پک جائیں گی تو ہم ان کے سوا اور کھالیں بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب چکھتے رہیں۔ ‘‘

 

النساء4 :56 

 

ریفرنس:
کتاب:”زادالخطیب” جلد:دوم
ڈاکٹر محمد اسحاق زاہد

 

 

Table of Contents