Search
Sections
< All Topics
Print

20. ZAMEEN KAY BARABER SONE KAY BADLAY MEIN JAHANNUM SE AZAADI [Gold as to fill the earth would offer for ransom to be free from Fire]

(۲۰) زمین کے برابر سونے کے بدلے میں جہنم سے آزادی

 

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

’’ قیامت کے دن کافر کو لایا جائے گا اور اسے کہا جائے گا : تمھارا کیا خیال ہے اگر تمھارے پاس زمین کے برابر سونا ہوتا تو کیا تم اس کے بدلے جہنم کے عذاب سے آزادی کا پروانہ حاصل کرتے ؟ وہ کہے گا : ہاں ۔ تو کہا جائے گا : تجھ سے دنیا میں اس سے کہیں زیادہ آسان مطالبہ کیا گیا تھا ( لیکن تم نے وہاں ہمارا آسان مطالبہ پورا نہ کیا ؟ ) ‘‘

صحیح البخاری:6538و6557،صحیح مسلم :2805

 

ایک روایت میں ہے : اسے کہا جائے گا : تو جھوٹ بولتا ہے ، دنیا میں تجھ سے اس سے کہیں زیادہ آسان کام کا سوال کیا گیا تھا ( اور تم نے وہ بھی نہ کیا ۔)

 

آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنے فضل وکرم سے آتشِ جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھے ۔

 

ریفرنس:
کتاب:”زادالخطیب” جلد:دوم
ڈاکٹر محمد اسحاق زاہد

 

 

Table of Contents