Search
Sections
< All Topics
Print

15. FAJR KI SUNNATEIN [ The Sunnahs of Al Fajr Prayer]

سنت ِفجر کی سنتیں

 

٭ فجر کی سنتوں کو ہلکا پھلکا(مختصر)پڑھنا۔

 

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں:

’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان دو مختصر رکعات پڑھا کرتے تھے۔‘‘

[بخاری،مسلم]

 

٭ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۃ البقرہ کی آیت(۱۳۶)اور دوسری میں سورۃ آل عمران کی آیت(۶۴)کا پڑھنا مسنون ہے۔

 

[مسلم]

 

ایک روایت میں پہلی رکعت میں سورت فاتحہ کے بعد سورۃ الکافرون اور دوسری میں سورۃ الاخلاص کا ذکر کیا گیا ہے۔

[مسلم]

 

٭ سنتوں کے بعد تھوڑی دیر کیلئے دائیں پہلو پر لیٹنا۔ایک حدیث میں ہے کہ:

 

’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو سنتیں پڑھنے کے بعد اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جایا کرتے تھے۔‘‘

[بخاری]

 

لہذاجو شخص گھر میں فجر کی سنتیں ادا کرے وہ اس سنت کے اجرو ثواب کو حاصل کرنے کی خاطر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جائے،پھر تھوڑی دیر کے بعد مسجد میں چلا جائے۔

 

 

ريفرينس:
“دن اور رات ميں ۱۰۰۰ سے زياده سنتيں”
تاليف: “الشيخ خالد الحسينان”
اردو ترجمعه: “ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاهد”
 

Table of Contents