23. FARZ NAMAZ KAY BA’AD KI SUNNATEIN [Post- Prayer Sunnahs]
فرض نماز کے بعد کی سنتیں
درج ذیل دعاؤں کا پڑھنا مسنون ہے:
٭ تین مرتبہ أَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ کہہ کر یہ دعا پڑھیں:
﴿اَللّٰہُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلاَلِ وَالْإِکْرَامِ﴾
’’ اے اللہ ! تو سلامتی والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی ہے۔تو بابرکت ہے اے بزرگی اور عزت والے۔‘‘
[مسلم]
٭ ﴿لَا إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،اَللّٰہُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَیْتَ،وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلَا یَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ﴾
’’ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔اے اللہ ! جو تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو توروک لے اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی بزرگی والے کی بزرگی تجھ کو فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔‘‘
[بخاری،مسلم]
٭ ﴿لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ َلا شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ،لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ،لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَلاَ نَعْبُدُ إِلَّا إِیَّاہُ،لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَائُ الْحَسَنُ،لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ﴾
’’ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔اللہ کی توفیق کے بغیر نہ کسی برائی سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ کچھ کرنے کی۔اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور ہم اس کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے۔ساری نعمتیں اسی کیلئے ہیں اور سارا فضل اسی کیلئے ہے اور اچھی ثناء اسی کیلئے ہے۔اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔ہم اسی کیلئے دین کو خالص کرتے ہیں اگرچہ کافروں کو یہ بات ناپسند کیوں نہ ہو۔‘‘
[مسلم]
٭ ﴿اَللّٰہُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ﴾
’’ اے اللہ ! اپنے ذکر،اپنے شکر اور اپنی عبادت میں حسن پیدا کرنے پر میری مدد فرما۔‘‘
[ابو داؤد،نسائی]
٭ ۳۳ مرتبہ سبحان اللّٰه،۳۳ مرتبہ الحمد للّٰه اور ۳۳ مرتبہ اللّٰه أکبر کہنا،پھر ایک مرتبہ لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌکا پڑھنا۔
[مسلم]
ان تسبیحات کے فوائد :
٭ دن اور رات کی ہر نماز کے بعد ان تسبیحات کو پڑھا جائے تو پڑھنے والے کیلئے ۵۰۰ صدقوں کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے،جیسا کہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ:
’’ہر تسبیح﴿سبحان اللّٰه﴾صدقہ ہے اور ہر تکبیر﴿اللّٰه اکبر﴾صدقہ ہے اور ہر﴿الحمد للّٰه﴾صدقہ ہے اور ہر﴿لا إلہ إلا اللّٰه﴾صدقہ ہے۔‘‘
[مسلم]
٭ اسی طرح اس کیلئے جنت میں ۵۰۰ درخت لگا دئے جاتے ہیں۔جیسا کہ ایک حدیث میں ہے کہ:
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گذرے جو کہ شجر کاری کر رہے تھے۔توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اے ابوہریرہ ! کیا میں تمھیں اس سے بہتر شجر کاری نہ بتاؤں؟ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! تو آپ نے فرمایا:
تم سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ کہا کرو۔ہر ایک کے بدلے میں تمھارے لئے جنت میں ایک درخت لگا دیا جائےگا۔‘‘
[ابن ماجہ:اسے البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے]
٭ جو شخص ان تسبیحات کو پڑھتا ہے اس کی غلطیاں چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں معاف کردی جاتی ہیں۔
[مسلم]
٭ یہ تسبیحات ہمیشہ پڑھنے والا شخص دنیا وآخرت کی ذلت ورسوائی سے محفوظ رہتا ہے۔
[مسلم]
اسی طرح اِن دعاؤں کو بھی پڑھنا چاہئے:
٭ ﴿اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلٰی أَرْذَلِ الْعُمْرِ وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ﴾
’’ اے اللہ ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اور بے غرض عمر کی طرف لوٹائے جانے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اور دنیا کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔او رعذاب قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘
[بخاری]
٭ ﴿رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ﴾
’’ اے میرے رب ! مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچانا جب تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔‘‘
حضرت براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے:
نماز پڑھتے تو ہماری خواہش ہوتی کہ ہم آپ کی دائیں طرف ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوں۔تو میں نے انھیں یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا:
﴿رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک﴾
[مسلم]
٭ آخری تین سورتوں کو پڑھنا۔مغرب اور فجر کے بعد انھیں تین تین مرتبہ پڑھنا مسنون ہے۔
[ابو داؤد،ترمذی،نسائی]
٭ آ یۃ الکرسی کا پڑھنا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی کو پڑھے اس کے اور جنت کے درمیان صرف اس کی موت کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔‘‘
[نسائی]
٭ فجر اور مغرب کے بعد دس مرتبہ یہ دعاپڑھیں:
﴿لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾
’’ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں۔وہ زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔‘‘
[ترمذی]
٭ درج بالا تسبیحات کی گنتی دائیں ہاتھ پر کرنا۔
٭ درج بالا اذکار اور دعاؤں کو جگہ تبدیل کئے بغیر اپنی جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے پڑھنا۔
نوٹ:
ان تمام سنتوں پر اگر ہر فرض نماز کے بعد عمل کیا جائے تو تقریباً ۵۵ سنتوں پر عمل ہوگا اور فجر اور مغرب کے بعد اس سے بھی زیادہ۔لہذا ان کا بھر پور خیال رکھنا چاہیے۔یاد رہے کہ فرض نماز میں واقع ہونے والا خلل مذکورہ اذکار سے پورا کردیا جاتا ہے۔
ريفرينس:
“دن اور رات ميں ۱۰۰۰ سے زياده سنتيں”
تاليف: “الشيخ خالد الحسينان”
اردو ترجمعه: “ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاهد”
[An-Nawawi said: has the same reward] b. If the Muslim preserves these glorifications after every prayer in his day and night, 500 trees will be planted for him in paradise. The Messenger of Allah (Peace be upon him) passed by Abu-Hurairah, while he was implanting a plant, so, he said: سبحان الله، والحمد لله، ولا اله الا الله والله اكبر Subhaanal-laahi walhamdu lillaahi wa laa ilaaha illallaahu wallaahu Akbar. “O Abu-Hurairah, wouldn’t I tell you about a plant which is better for you?” He said: “Yes, Messenger of Allah!” He said: “say: Subhan Allah (Glorified be Allah), Al-Hamdulillah (all praise is to Allah), there is no God but Allah and Allahu Akbar (Allah is The Greater), and a tree will be planted for you in paradise for each.” [Ibne maja: 3807, Shaikh Naasiruddeen Albaani ne sahih kaha hai] c. Nothing separates him from paradise, except that he dies in order to enter it. This is for this who recites the verse of the Chair (ayat-al-Kursii) and preserves it after every obligatory prayer. d. This who preserves these glorifications, his sins will be expiated, even if they are like sea foam. [As in saheeh Muslim (the authentic narrations of Muslim)] e. This, who keeps these glorifications constantly after every prayer, avoids disgrace in this life and in the hereafter, for the hadith: (sayings, this who says them is never disgraced …. And he mentioned these glorification…) [Narrated by Muslim] f. To fix the defects and complete what is missing in the obligatory prayers. |