Search
Sections
< All Topics
Print

48. KYA QUR’AN MEIN TAZAAD HAI?

KYA QURAN MEIN TAZAAD HAI ?

Quran kareem mein zikr hua hai keh Allah ke nazdeek ek din ek hazaar saal ke brabar hai. Ek dusri aayat qurani kahti hai keh ek din pachaas hazaar saal ke brabar hai, to kya Qur’an apni hi baat ki nafi nahi kar raha ?”

Quran kareem ki suratul Sajda aur suratul Hajj mein farmaya gaya hai keh Allah ki nazar mein jo din hai, woh humari daanist ke motabiq ek hazaar saal ke brabar hai. irshaad Baari ta’ala hai :

يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ 

” Wahi ( Allah ) aasmaan se zameen tak  (saare ) muamalat ki tadbeer karta hai, phir ek din mein, jis ki miqdaar tumhare shumaar ke mutabiq ek hazaar saal hai, woh muamalat uper uske paas jaate hain. ” 

[ Suratul sajda : 5/ 32] 

Ek aur aayat mein irshaad hua keh allah ke nazdeek ek din tumhare pachaas hazaar saal ke brabar hai – irshaad baari ta’ala hai :

يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ 

﴾farishte aur roohul qudus ( jibreel ) uper uski taraf charhen ge, aise din mein jis ki miqdaar pachaas hazaar saal hai. ”

[Suratul  ma’atij : 4/ 70 ]

In aayaat ka umumi matlab yeh hai keh Allah ke waqt ka muwazna zameeni waqt se nahi kiya ja sakta. Iski misalen zameen ke ek hazaar saal aur pachaas hazaar saal se di gayi hain. Balfaaz deegar Allah ke nazdeek jo ek din hai woh zameen ke hazaron saal ya usse bhi bahut ziyada arse ke brabar hai.” 

YAOM KE MAANI

Un teeno aayaat mein arabic lafz ” yaom” istemal kiya gaya hai jiska matlab ” ek din ” ke ilaaw, “taweel arsa”  ya  “ek daor” bhi hai. Agar aap yaom ka tarjuma arsa ( period) karen to koi ishkaal paida nahi hoga. surah e Hajj mein farmaya gaya hai :

 
 وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهُ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّك كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ

” yeh log azaab ke liye jald macha rahe hain, Allah hargiz apne waade ke khilaaf na karega magar tere Rab ke han ek din tumhari ginti ke hisaab se ek hazaar baras ke brabar hai.

[Suratul  hajj : 47/22 ]

Jab kafiron ne yeh kaha ke saza mein der kyun hai aur iska marhala jald kyun nahi aata to Qur’an mein irshad hua keh Allah apna wada pura karne mein nakaam nahi rahega, tumhari nazar mein jo arsa ek hazaar saal par muhiit hai, woh Allah ke nazdeek ek din hai. 50 hazaar aur ek hazaar saal ki haqiqat suratul Sajda ki mazkurah bala ayat se zaahir hota hai keh Allah tak tamam umoor ko pahunchne mein hamare hisaab ke mutabiq ek hazaar saal ka arsa lagta hai jabkeh suratul Ma’arij ki aayat :4 ka mafhoom yeh hai keh farishton aur ruhul qudus ya arwah ko Allah Ta’la tak pahunchne mein pachaas hazaar baras ka arsa darkaar hota hai.

[Musnad Ahmad : 3 / 57 wa Ibn habban: 7334]

Zaruri nahi keh do mukhtalif afaal ke anjaam paane ke liye yaksan muddat darkaar ho, misaal ke tor par mujhe ek muqaam tak pahunchne mein ek ghanta lagta hai jabkeh dusre muqaam tak safar ke liye 50 ghante darkaar hain to usse hargiz yeh saabit nahi hota keh main do motazaad baatein kar raha hun. 

Qur’an ki aayaat na sirf ek dusre ke motazaad nahi balkeh woh musallamah jadeed science haqayiq se bhi hum aahang hain. 

کیا قرآن میں تضاد ہے؟

’’قرآن کریم میں ذکر ہوا ہے کہ اللہ کے نزدیک ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ ایک دوسری آیت قرآنی کہتی ہے کہ ایک دن پچاس ہزار سال کے برابر ہے، تو کیا قرآن اپنی ہی بات کی نفی نہیں کررہا؟‘‘

قرآن کریم کی سورۃ السجدۃ اور سورۃ الحج میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی نظر میں جو دن ہے، وہ ہماری دانست کے مطابق ایک ہزار سال کے برابر ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ﴾

’’وہی (اللہ) آسمان سے زمین تک (سارے) معاملات کی تدبیر کرتاہے، پھر ایک دن میں ،جس کی مقدار تمھارے شمار کے مطابق ایک ہزار سال ہے، وہ معاملات اوپر اس کے پاس جاتے ہیں۔‘‘ 

السجدۃ:32/5

ایک اور آیت میں ارشاد ہوا کہ اللہ کے نزدیک ایک دن تمھارے پچاس ہزار سال کے برابر ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ ﴾

’’فرشتے اور روح القدس (جبریل) اوپر اس کی طرف چڑھیں گے ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔‘‘ 

 لمعارج:70/4

ان آیات کا عمومی مطلب یہ ہے کہ اللہ کے وقت کا موازنہ زمینی وقت سے نہیں کیا جاسکتا۔ اس کی مثالیں زمین کے ایک ہزار سال اور پچاس ہزار سال سے دی گئی ہیں۔ بالفاظ دیگر اللہ کے نزدیک جو ایک دن ہے وہ زمین کے ہزاروں سال یا اس سے بھی بہت زیادہ عرصے کے برابر ہے۔

 

’’یوم‘‘کے معنی

ان تینوں آیات میں عربی لفظ ’’یوم‘‘ استعمال کیا گیا ہے جس کا مطلب ’’ایک دن‘‘ کے علاوہ ’’طویل عرصہ ‘‘یا’’ ایک دور‘‘ بھی ہے۔ اگرآپ یوم کا ترجمہ عرصہ(Period) کریں تو کوئی اشکال پیدا نہیں ہوگا۔ سورۂ حج میں فرمایا گیا ہے:

﴿وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَن يُخْلِفَ اللّٰهُ وَعْدَهُ ۚ وَإِنَّ يَوْمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ﴾

’’یہ لوگ عذاب کے لیے جلدی مچارہے ہیں، اللہ ہرگز اپنے وعدے کے خلاف نہ کرے گا، مگر تیرے رب کے ہاں ایک دن تمھاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار برس کے برابر ہے۔‘‘ 

الحج:22/47

جب کافروں نے یہ کہا کہ سزا میں دیر کیوں ہے اوراس کا مرحلہ جلد کیوں نہیں آتا تو قرآن میں ارشاد ہواکہ اللہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام نہیں رہے گا، تمھاری نظر میں جو عرصہ ایک ہزار سال کو محیط ہے، وہ اللہ کے نزدیک ایک دن ہے۔

 

50ہزار اور ایک ہزار سال کی حقیقت

سورۃ السجدۃ کی مذکورہ بالا آیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تک تمام امور کو پہنچنے میں ہمارے حساب کے مطابق ایک ہزار سال کا عرصہ لگتا ہے جبکہ سورۃ المعارج کی آیت: 4کا مفہوم یہ ہے کہ فرشتوں اور رُوح القدس یا ارواح کو اللہ تعالیٰ تک پہنچنے میں پچاس ہزار برس کا عرصہ درکار ہوتاہے۔[1]

[1] قرآن میں بیان کیے گئے وقت کا پیمانہ عام انسانوں کے لحاظ سے ہے ۔ فرشتوں خاص طور پر حضرت جبریل علیہ السلام اور ان کے ساتھ والے فرشتوں کے لیے یہ وقت ایک دن یا اس سے بھی کم ہے جبکہ انسانوں کو اتنا فاصلہ طے کرنے میں ایک ہزار سال لگ سکتے ہیں ۔ باقی رہا پچاس ہزار سال کا دن تو فرشتے خصوصًا جبریل علیہ السلام زمین سے سدرۃ المنتہٰی تک کا فاصلہ ایک دن یا سے بھی کم مدت میں طے کر لیتے ہیں جبکہ عام انسانی پیمانے سے یہ فاصلہ پچاس ہزار سال میں طے کیا جا سکتا ہے ۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ زمین سے عرش تک جو امور پہنچائے جاتے ہیں وہ ایسے وقت میں پہنچتے ہیں کہ عام لوگوں کو اس میں پچاس ہزار سال لگ جائیں ۔ مفسرین کے ایک قول کے مطابق قیامت کا دن کفار اور نافرمانوں پر ایک ہزار سال یا پچاس ہزار سال جتنا بھاری ہو گا، البتہ مومنوں کے لیے وہ ایک دن یا اس سے کم تکلیف کا باعث ہو گا، جیسے حدیث میں ہے کہ یہ وقت ظہر سے عصر تک کا ہو گا یا صرف اس قدر ہو گا جس قدر کوئی نماز میں وقت لگاتا ہے (مسند أحمد: 75/3وابن حبان :7334)تفصیل کے لیے دیکھیے تفسیر فتح البیان، تفسیر الخازن اور تفسیر روح المعانی وغیرہ۔

ضروری نہیں کہ دومختلف افعال کے انجام پانے کے لیے یکساں مدت درکارہو۔مثال کے طورپر مجھے ایک مقام تک پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے جبکہ دوسرے مقام تک سفر کے لیے 50گھنٹے درکار ہیں تواس سے ہرگز یہ ثابت نہیں ہوتا کہ میں دو متضاد باتیں کررہا ہوں۔

یوں قرآن کی آیات نہ صرف ایک دوسری کے متضاد نہیں بلکہ وہ مسلمہ جدید سائنسی حقائق سے بھی ہم آہنگ ہیں۔

Table of Contents