Search
Sections
< All Topics
Print

02. BAITUL KHALA MEIN AANE JAANE KI SUNNATEIN [The Sunnahs of Entering and Coming out from the Bathroom]

بیت الخلاء میں داخل ہونے اور اس سے نکلنے کی سنتیں

 

 

1. داخل ہوتے وقت پہلے بایاں اور پھر دایاں پاؤں اندر رکھے اور نکلتے وقت پہلے دایاں پھر بایاں پاؤں باہر رکھے۔

 

2. داخل ہونے کی دعا پڑھنا

 

﴿اَللّٰہُمَّ إنِّیْ أعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ﴾

 

’’ اے اللہ ! میں مذکر شیطانوں اور مؤنث شیطانوں سیتیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘

[بخاری،مسلم]

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطانوں کے شر سے اللہ تعالی کی پناہ اس لئے طلب فرمائی کہ عام طور پر شیطان بیت الخلاء میں ہی رہتے ہیں۔

 

3 نکلنے کی دعا پڑھنا

 

﴿غُفْرَانَکَ﴾

 

’’ اے اللہ ! میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں۔‘‘

[ترمذی،أبو داؤد،ابن ماجہ]

 

نوٹ:

 

انسان کو دن اور رات میں کئی مرتبہ بیت الخلاء میں جانا پڑتا ہے،تو ہر مرتبہ اسے ان چارسنتوں پر عمل کرنا چاہیے،دو داخل ہونے کی اور دو نکلنے کی۔

 

 

 

ريفرينس:
“دن اور رات ميں ۱۰۰۰ سے زياده سنتيں”
تاليف: “الشيخ خالد الحسينان”
اردو ترجمعه: “ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاهد”
Table of Contents