Search
Sections
< All Topics
Print

11. DHUL AL QADAH

گیارھواں اور بارھواں مہینہ

ذوالقعدہ اور ذوالحجہ

فضائل و اعمال اور رسومات




ذوالقعدہ اور ذوالحجہ


 

انھیں ذوالقعدہ یا ذی قعدہ اور ذوالحجہ یا ذی حجہّ بھی لکھ اور بول لیتے ہیں۔ عربی میں ذو کے معنی، صاحب یا والا، کے ہوتے ہیں، جیسے ذو المال (مال والا یا صاحب المال) ہے۔

 


ذوالقعدہ

وجۂ تسمیہ


 

ذوالقعدہ اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ہے۔ قعدہ، قُعود سے ہے جس کے معنی بیٹھنے کے ہیں۔ عرب اس مہینے میں لڑائی نہیں لڑتے تھے، گویا گھروں میں بیٹھے رہتے تھے، اس لیے اس کا نام ذوالقعدہ پڑ گیا(بیٹھنے والا مہینہ)۔

 


فضائل


 

اس مہینے کی بابت احادیث میں کوئی فضیلت وارد نہیں ہے، البتہ اسے ایک فضیلت یہ حاصل ہے کہ یہ چار حرمت والے مہینوں میں سے اور حج کے مہینوں میں سے ایک ہے۔

 


رسوم و بدعات


 

اس مہینے میں ہمارے ہاں کوئی بدعت رائج نہیں ہے۔

 

 

حواله جات : 

كتاب : ” مسئله  رؤیتِ ہلال اور اسلامى ١٢ مہینہے “
 قلم کار حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ 

 

 

س مہینے میں ہمارے ہاں کوئی بدعت رائج نہیں ہے۔



 

Table of Contents