Search
Sections
< All Topics
Print

10. IQAAMAT KI SUNNATEIN [The Sunnahs of Iqama]

اقامت کی سنتیں

 

اذان کی پہلی چار سنتیں اقامت کی سنتیں بھی ہیں،جیسا کہ سعودیہ کی دائمی فتوی کونسل کا فتوی ہے۔بنا بریں دن اور رات میں اگرہر اقامت کے وقت ان سنتوں پر بھی عمل کر لیا جائے تو یوں اقامت کی بیس سنتوں پر عمل کرکے اجر عظیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

فائدہ:

 

سنت یہ ہے کہ اقامت سننے والا بھی اسی طرح کہے جس طرح اقامت کہنے والا کہتا ہے،سوائے حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے کہ ان میں لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ کہے گا۔اور قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ کے جواب میں بھی قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ ہی کہے گا نہ کہ أَقَامَہَا اللّٰہُ وَأَدَامَہَا،کیونکہ اس بارے میں جو حدیث ذکر کی جاتی ہے وہ ضعیف ہے۔

[فتوی کونسل:سعودی عرب]

 

ريفرينس:
“دن اور رات ميں ۱۰۰۰ سے زياده سنتيں”
تاليف: “الشيخ خالد الحسينان”
اردو ترجمعه: “ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاهد”
Table of Contents